پاکستانیوں کیلئے خوشخبری برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے مسلسل دباؤ ڈالنے کے بعد برطانوی حکومت نے بالآخر پاکستان کا نام سفری پابندیوں کی سرخ فہرست سے نکال دیا جو ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔پاکستان سمیت کل 8 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔پاکستان کے علاوہ ترکی، مصر، مالدیپ، سری لنکا، کینیا، عمان اور بنگلہ دیش کو بھی سرخ فہرست سے ہٹا دیا گیا۔پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے بعد برطانیہ جانے والے پاکستانیوں پر 14 دن کی قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان سمیت 8 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ 22 ستمبر 2021 سے نافذ العمل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: