سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی جمعہ سے پیر تک بند رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ کی نوری آباد پاور کمپنی اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ کو گیس کی فراہمی۔جمعہ کی رات ١١ بجے سے اتوار ١١ بجے تک جزوی طور پر کم کردیا جائے گا۔لہذا سی این جی اسٹیشن جمعہ رات گیارہ بجے سے پیر صبح آٹھ بجے تک بند رہیں گے۔کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی بھی جمعہ رات 11 بجے سے اتوار 11 بجے تک 170 سے کم کرکے 150 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی جائے گی۔صنعتی بوجھ کی نگرانی کی جائے گی اور ہفتہ اور اتوار کو نان زیرو ریٹڈ صنعتوں کو گیس میں کمی کی جاسکتی ہے۔ایس ایس جی سی ایل نے بتایا کہ یہ فیصلہ ہفتے سے پورٹ قاسم پر پاکستان کے ایل این جی ٹرمینل کی ہنگامی شٹ ڈاؤن مرمت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: