سندھ میں ایک بار پھر بارش

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ایڈوائزری جاری کردی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق

  محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ میں مون سون 27 ستمبر (پیر) سے داخل ہونے کا امکان ہے اور یہ 02 اکتوبر (ہفتہ) تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اس موسمی نظام کے زیر اثر: میرپور خاص، تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھر، ٹھٹہ، بدین، کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو الیار، ٹنڈو محمد خان، میتیاری، شہید بے نظیر آباد، دادو، قلات، خضدار اور لسبیلا میں 28 ستمبر (منگل) سے 02 اکتوبر (ہفتہ) تک بارش کی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اس عرصے کے دوران کراچی، ٹھٹہ، بدین، دادو اور حیدرآباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، کوہلو، سبی، نصیر آباد، بارخان، ژوب، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور بہاول پور میں 28 ستمبر (منگل) سے 30 ستمبر (جمعرات) کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں 27/28 ستمبر، 30 ستمبر (جمعرات) اور 01 اکتوبر (جمعہ) کے دوران بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

سورس: محکمہ موسمیات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: