واٹس ایپ میں نیا فیچر

آپ واٹس ایپ پر اپنے آپ کو پیغام بھیج سکتے ہیں

یہاں آپ اپنے آپ کو پیغام کیسے بھیج سکتے ہیں: سب سے پہلے، آپ کو اپنے فون پر کوئی بھی براؤزر کھولنا ضروری ہے۔اس کے بعد اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ انٹرنیٹ سے جڑے ہوئے ہیں۔اب، آپ کو ایڈریس بار میں اس “wa.me//” کو کاپی کرنے اور اس کے بعد اپنا واٹس ایپ فون نمبر شامل کرنے کی ضرورت ہے۔موبائل نمبر درج کرنے سے پہلے آپ کو اپنا کنٹری کوڈ بھی شامل کرنا ہوگا کیونکہ اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہیں تو ایپ آپ کے نمبر کو ناجائز قرار دے گی۔مثال کے طور پر پاکستانی صارفین کو “wa.me//92XXXXXXXXXx ٹائپ کرنے کی ضرورت ہے۔اب آپ کو واٹس ایپ پیج پر ری ڈائریکٹ کیا جائے گا۔ آپ اوپر اپنا فون نمبر اور ایک باکس دیکھ سکیں گے جس پر لکھا ہے، “چیٹ جاری رکھیں”۔اس باکس پر کلک کریں۔ آپ کی چیٹ ونڈو آپ کی تمام چیٹس کے ساتھ نظر آئے گی۔اب، آپ اپنے نمبر پر پیغام رسانی شروع کر سکتے ہیں اور نوٹ شامل کر سکتے ہیں۔

سورس : اے آر وائے نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: