پاکستان میں صوبہ بلوچستان میں زلزلے سے 20 افراد ہلاک

اسلام آباد: جمعرات کی علی الصبح بلوچستان کے کچھ حصوں میں آنے والے 5.9 شدت کے زلزلے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا اور یہ 15 کلومیٹر گہرا تھا۔

کوئٹہ سے امدادی ٹیموں کو سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں منتقل کردیا گیا ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے بتایا کہ ہرنائی اور شہرگ میں درجنوں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔بلوچستان کے کچھ حصوں میں درجنوں سرکاری اور نجی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اختر نواز نے آفت سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام طبی ٹیمیں، ہیلی کاپٹر، اشیائے خوردونوش، ادویات ہنگامی بنیادوں پر زلزلے سے متاثرہ اضلاع کو بھیجی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر وزرا نے بھی زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: