گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کی اکتوبر کے آخر تک تکمیل کا امکان

گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے، 168 ملین ڈالر مالیت کا اہم ترین میگا کنکٹیویٹی اور روڈ انفراسٹرکچر منصوبہ رواں ماہ مکمل ہونے کا امکان ہے۔گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے میگا پروجیکٹ کی حیثیت کے بارے میں اے پی پی کو بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کے تحت تعمیر کئے جانے والے گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تکمیل سے ساحلی شہر کی ترقی میں بڑی چھلانگ لگے گی۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا تصور سی پی ای سی کے پہلے مرحلے کے دوران ارلی ہارویسٹ اسکیم کے تحت کیا گیا تھا۔

گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تکمیل کا امکان یہ منصوبہ شہر اور بندرگاہ گوادر کے لئے 1.1 ارب ڈالر کے وسیع تر ترقیاتی پیکج کا حصہ تھا۔منصوبے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے عہدیدار نے بتایا کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے چھ لین والی شہری موٹر وے ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سڑک گوادر بندرگاہ کو گوادر فری ٹریڈ زون اور مکران کوسٹل ہائی وے سے جوڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 92 فیصد سے زائد تعمیراتی کام مکمل ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے سے گوادر بندرگاہ کی تجارتی صلاحیت میں بہتری آئے گی جبکہ ایکسپریس وے کا مقصد بندرگاہ کی نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔اکتوبر کے آخر تک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: