پہلا سیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

تفصیلات کے مطابق  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شیخ زاید اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں نے گروپ میچز میں 4،4 میچ جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا ۔  نیوزی لینڈ کو واحد شکست پاکستان کے خلاف ہوئی تھی۔ دونوں ٹیموں کے کپتان وہی جبکہ اسکواڈز میں بہت سے کھلاڑی بھی وہی  ہیں جنہیں میگا ایونٹ کے  میگا میچز کھیلنے کا تجربہ ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: