وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کے ساتھ تیل کی خریداری کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کے ساتھ تیل کی خریداری کے معاہدے کی موخر ادائیگی کی منظوری دے دی.تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی گئی.اقتصادی ڈویژن کی طرف سے سرکولیشن کا خلاصہ کابینہ کو بھیجا گیا تھا۔معاہدے کے تحت سعودی عرب پاکستان کو 100 ملین ڈالر ماہانہ ایندھن ادھار دے گا۔ابتدائی طور پر یہ معاہدہ ایک سال کے لیے ہوتا ہے جس میں بعد میں توسیع کی جا سکتی ہے۔پاک سعودی معاہدے کے مسودے پر وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر نے اتفاق کیا۔وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران موخر ادائیگیوں کا وعدہ کیا گیا تھا۔سعودی ولی عہد نے پاکستان کو ایک سال کے لئے موخر ادائیگی پر ایندھن فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔معاہدے کے تحت حکومت پاکستان کو ایندھن کی ادائیگی کے ساتھ 3.80 فیصد مارجن بھی ادا کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: