پی سی بی کا پی ایس ایل 7 کو دنیا بھر میں کامیاب ترین لیگ بنانے کا مقصد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پی سی بی کا مقصد پی ایس ایل 7 کو دنیا بھر میں کامیاب ترین لیگ بنانا ہے۔

پی ایس ایل 7 ڈرافٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ بھاری سرمایہ کاری کے بغیر کرکٹ پھلپھول ے گی.

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھیل کو فروغ دینے میں فرنچائز مالکان اور کرکٹ بورڈ کے درمیان تعلقات بہت اہم ہیں۔

انہوں نے تمام فرنچائزز اور اسپانسرز کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ایس ایل اسپانسرز کا تعاون بہت اہم ہے جس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ وہ ہر سال پی ایس ایل کو بڑا بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سیون میں ریکارڈ اسپانسرز کو بہت فائدہ ہوا ہے، جب زیادہ رقم آئے گی تو پی ایس ایل میں اضافہ ہوگا

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے چارج سنبھالتے وقت انہوں نے لیگ میں اسٹریٹجک پارٹنر شپ بنانے کی کوشش کی، فرنچائز مالکان کے ذریعے ہمارے نظام کا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے.

پی سی بی چیئرمین نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ کا روشن مستقبل قیادت کے بارے میں ہے اور ٹیلنٹ پروموشن کے لئے پی سی بی اور فرنچائزایک ہی صفحے پر ہونے چاہئیں۔

%d bloggers like this: