پاکستان،ویسٹ انڈیزکے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلاجائے گا
پا کستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شام 6 بجے کھیلا جائے گا ۔ کورونا کے بعد پہلی بار پاکستان میں مکمل گنجائش کے مطابق تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دیگر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز منگل اور جمعرات کو کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے۔