ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطا بق کم شدت کی مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ کی( شام/رات) کو ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔ جس کے باعث :

طویل خشک موسم کے بعد ہفتہ (شام/رات) سے اتوار کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد اورشمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔۔a

ہفتہ کو کوئٹہ، زیارت ، پشین، ژوب اور اس کے گردو نواح میں بھی بارش کا امکان۔

اتوار کو کشمیر، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں اچھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، ، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں ہلکی بارش کی توقع۔

توار کوسیاحتی مقا مات وادی نیلم ،باغ، راولاکوٹ، نتھیاگلی، گلیات، ناران کاغان ، وادی ہنزہ، گلگت ، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ میں برفباری کا امکان۔

  • Leave a Reply

    Your email address will not be published.

    %d bloggers like this: