حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی

اسلام آباد: حکومت نے بدھ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 دسمبر 2021 سے 5 روپے فی لیٹر تک کی کمی کردی۔

اطلاعات کے مطابق اس نے ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں 7.01 روپے فی لیٹر کمی کی۔

قیمتوں میں کمی کے حکومتی فیصلے کے بعد پٹرول کی قیمت 5 روپے فی لیٹر کمی کے ساتھ کم ہوکر 140.82 روپے ہوگئی ہے۔

حکومت نے گذشتہ کئی مہینوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔اب 16 دسمبر 2021 سے پندرہ دن کے لئے قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: