اضافی کھلاڑیوں کے لئے پی ایس ایل 7 ڈرافٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ اور تمام چھ فرنچائزز نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن سات کے لئے تمام ٹیمیں سپلیمنٹری کیٹیگری میں دو دو اضافی کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔

ڈرافٹ تقریب 7 جنوری کو ہوگی جہاں فرنچائزز ورچوئل سیشن میں اضافی کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔

کراچی کنگز کے پاس پہلا آپشن ہوگا جس میں پہلا اضافی کھلاڑی منتخب کیا جائے گا جس کے بعد لاہور قلندر، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان سلطانز اور پشاور کا نمبر آئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: