مالاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

مالاکنڈ: ضلع مالاکنڈ اور گردونواح میں جمعہ کی دوپہر 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سوات، مانسہرہ اور صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 تھی اور اس کی گہرائی 226 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کے نیچے بتایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: