کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی رات مغربی موسمی نظام بلوچستان سے سندھ میں داخل ہوا۔ بارش کے بعد کراچی، لاڑکانہ، میرپخاص اور آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے منگل 28 دسمبر تک شہر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔