مسافر ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

جمعرات کو میاں چنوں ریلوے سٹیشن کے قریب مسافر ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس سے ٹریک پر دیگر ٹرینوں کی آمد و روانگی میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر میل ایکسپریس لاہور سے کراچی جارہی تھی کہ میاں چنوں کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ بظاہر بریک فیل ہونے کی وجہ سے بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے ٹریک کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: