کوئٹہ کے جناح روڈ پر دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سید فدا حسین شاہ نے بتایا کہ بم دھماکہ جناح روڈ پر گورنمنٹ سائنس کالج کے گیٹ پر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی)، جس میں تقریباً 1.5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد تھا، بجلی کے کھمبے کے ساتھ نصب کیا گیا تھا اور یہ رات 9:40 پر پھٹ گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب جمعیت علماء اسلام نظری گروپ شہدا کانفرنس کے شرکاء جا رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کو تقریب کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کیا گیا تھا لیکن دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ منتشر ہو رہے تھے۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا لانگو نے کہا کہ یہ ریموٹ کنٹرول دھماکہ تھا۔

ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: