حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے 95 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ نئی قیمتیں یکم جنوری 2022 کی نصف شب سے لاگو ہوں گی۔

اب پیٹرول 144.82 روپے فی لیٹر، ایچ ایس ڈی 141.62 روپے، مٹی کا تیل 113.49 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 111.21 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: