مری شدید برفانی طوفان کی زد میں

وفاقی حکومت نے ہفتے کے روز پاک فوج کو ریسکیو آپریشن کے لیے طلب کرلیا۔
مری میں شدید برف باری اور ٹریفک جام کے درمیان گاڑیاں پھنس جانے سے درجنوں سیاح موت کے منہ میں چلے گئے۔

ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ کم از کم 21 افراد شدید برف باری کے باعث ان کی گاڑیوں کو مکمل طور پر ڈھانپنے کے بعد منجمد ہو گئے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار بھی کیا کہ وہ شدید موسم میں گھروں سے نہ نکلیں اور نہ ہی مری کا رخ کریں کیونکہ موسم کی شدید صورتحال رات گئے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ علاقہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: