وزیراعظم عمران خان اور بحرین کے ولی عہد کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ولی عہد نے لاہور دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو صحت یابی عطا فرمائے۔ انہوں نے پاکستان کے عوام، قیادت اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: