ایران نے سعودی عرب کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تہران میں سفارت خانہ کھولنے کی دعوت دی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبدالحیان نے کہا کہ جب تک سعودی عرب سفارتی تعلقات کو معمول پر لانا چاہتا ہے ایران کے دروازے سعودی عرب کے لیے کھلے ہیں۔

امیر عبدالحیان نے کہا کہ دونوں ممالک تعلقات کی بحالی اور انہیں بہتر بنانے کے لیے سفارت خانے کھولیں۔

یاد رہے کہ ایرانی سفارت کاروں کو سعودی عرب کے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ایران کے نمائندہ دفتر کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: