بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے ڈیرہ اللہ یار صحبت پور چوک پر اتوار کو دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے علاقے صحبت پور چوک میں دھماکہ ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 14 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دو ٹریفک اہلکار بھی شامل ہیں۔ رپورٹس میں ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد امدادی کارکن اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دستی بم حملہ تھا۔ حملے کی ذمہ داری فوری طور پر قبول نہیں کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: