اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ صارفین جلد ہی گوگل ڈرائیو پر لامحدود بیک اپ آپشن حاصل نہیں کر پائیں گے کیونکہ ایک رپورٹ کے مطابق گوگل ایک بامعاوضہ منصوبہ شروع کر سکتا ہے۔

وا بیٹا انفو میں شائع رپورٹ کے مطابق جلد ہی صارفین کو گوگل ڈرائیو پر اپنے واٹس ایپ چیٹ بیک اپ کے لیے سٹوریج خریدنا پڑے گا کیونکہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے لامحدود اسٹوریج کا آپشن دستیاب نہیں ہوگا۔

ابھی تک، واٹس ایپ صارفین گوگل ڈرائیو پر لامحدود اسٹوریج بیک اپ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، لیکن آئی فون صارفین کے پاس پہلے سے ہی واٹس ایپ چیٹ بیک اپ کے لیے محدود جگہ موجود ہے۔

نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین کو اپنے چیٹ بیک اپ کا انتظام کرنا ہو گا اور انہیں ایک آپشن دیا جائے گا کہ وہ جگہ بچانے کے لیے کچھ فائلوں کو بیک اپ ہونے سے خارج کر دیں۔

پچھلے سال، گوگل نے تصاویر کے لیے لامحدود اسٹوریج کو ختم کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: