وزیراعظم عمران خان آج (جمعرات) چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم سرمائی اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان کے ہمراہ کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت ایک وفد بھی ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں قیادتوں کے درمیان ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: