ہفتے کی صبح آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 210 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

فیصل آباد، شیخوپورہ، چنیوٹ، چارسدہ، کوہاٹ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، پشاور، سوات، ایبٹ آباد اور نوشہرہ میں صبح 9 بج کر 16 منٹ پر لوگ زمین ہلنے لگے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: