کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی پاکستانی قوم کی بھرپور حمایت کے اظہار کے لیے آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔

یہ دن بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف بھارتی قابض افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے بدترین ظلم کو بے نقاب کرنے کے لیے بھی منایا جائے گا۔

ملک بھر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

اسلام آباد، مظفرآباد، گلگت اور چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں بھی یکجہتی واک کا انعقاد کیا جائے گا۔

کوہالہ اور پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے دیگر اہم مقامات پر انسانی زنجیریں بنائی جائیں گی۔

ریڈیو پاکستان بھارتی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی پروگرام نشر کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: