Latest Politics TOP STORIES February 8, 2022February 8, 2022 NewsVidz 0 Comments #pakistan, safepakistan وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دن گزاریں گے۔ اپنے سرکاری ٹویٹر ہینڈل پر، وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آج کا کابینہ اجلاس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہمارے سپاہی جن کا عزم پہاڑوں سے بلند ہے اور جن کے حوصلے سمندر سے وسیع ہیں ہمارا فخر ہیں۔ عمران خان کا کوئٹہ اور نوشکی کا دورہ بھی طے پایا ہے۔ وزیراعظم بلوچستان کے وزیراعلیٰ اور گورنر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ Share this:TweetLike this:Like Loading... Related