سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے پیر کو اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔

انہوں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزراء نے پاکستان اور سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی چیلنجز سمیت مختلف مسائل سے نمٹنے کے لیے وزارتوں کے درمیان بہتر رابطے کی ضرورت ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے کیونکہ یہ باہمی اعتماد اور اسلامی بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے 20 لاکھ پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

وزیر نے پاکستانی کارکنوں کی بہترین دیکھ بھال کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: