موسم کی تازہ کاری

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں منگل سے جمعرات کے دوران آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئ
محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کا سلسلہ پیر (رات) سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا۔ جس کے باعث :

پیر (رات) اور منگل کے روز کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، موسی خیل، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
پیر (رات) سے جمعہ کے دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری جبکہ صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ،پشاور، باجوڑ، کرم،خیبر، کوہاٹ ،اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک،جہلم، چکوال، میانوالی ،بھکر،سرگودھا ، فیصل آباد ،قصور، شیخو پورہ، جھنگ ، خوشاب، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں منگل اور بدھ کے روز آندھی / تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔
منگل سے جمعہ کے دوران مری، گلیات، نتھیاگلی، ناران،کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور، اسکردو اور ہنزہ میں درمیانی اور چند مقا مات پر شدیدبرفباری کی توقع۔

weather news source: Pakistan Meteorology Department Press Release

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: