بلوچستان میں ماہی گیری پر پابندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ماہی گیروں نے منگل کو کراچی پورٹ کا شپنگ چینل بلاک کردیا۔

بندرگاہ کے ذرائع کے مطابق احتجاج کرنے والے ماہی گیروں نے مال بردار جہازوں کی آمدورفت کو مؤثر طریقے سے روکنے کے لیے اپنی کشتیاں لنگر انداز کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شپنگ چینل بند ہونے سے کراچی پورٹ مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

کئی کارگو بحری جہاز بندرگاہ کے باہر لنگر انداز ہو کر پورٹ برتھ حاصل کرنے کے لیے اپنے داخلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندری امور محمود مولوی نے کے پی ٹی ہیڈ آفس میں صورتحال پر ہنگامی اجلاس بلایا۔ وزیر اعظم کے معاون نے کہا ، “میں بندرگاہ کے شپنگ چینل کو دوبارہ کھولنے کے لئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کر رہا ہوں۔”

کے پی ٹی ذرائع نے بتایا کہ “پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سے بھی صورتحال پر رابطہ کیا گیا ہے۔” ذرائع کا کہنا ہے کہ بندرگاہ کی سرگرمیوں کی معطلی سے ملک کی تجارتی سرگرمیوں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: