موسم کی خبریں

لاہور میں جمعرات کی صبح ہلکی بارش ہوئی اور اس سے نہ صرف موسم خوشگوار ہو گیا بلکہ شہر کی ہوا کا معیار بھی بہتر ہو گیا۔

سب سے پہلے کلمہ چوک، برکت مارکیٹ، مسلم ٹاؤن سے بارش کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد شہر کے دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہے گا اور موسم خوشگوار اور ابر آلود رہے گا۔ شہر کا درجہ حرارت 16.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 150 سے نیچے پہنچ گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: