بدھ کی صبح کوئٹہ، چاغی اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 3.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور چاغی سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور قرآن پاک کی آیات کی تلاوت شروع کر دی۔ ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز بلوچستان سے 62 کلومیٹر جنوب مغرب میں بتایا گیا جس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔

اس سے قبل 22 فروری کو سوات اور ملحقہ علاقوں میں 4.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 224 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: