وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو تحلیل کر رہی ہے۔

فورم کی ذمہ داری نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کو منتقل کر دی جائے گی۔ ان میں کورونا وائرس کے کیسز کا روزانہ ڈیٹا جاری کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

ڈاکٹر سلطان نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ “(این سی او سی) کی منتقلی میں چند ہفتے یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کو قومی سطح پر وبا پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ اس کی ذمہ داریوں میں کوویڈ 19 کے کیسز میں اضافے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنا اور ضرورت پڑنے پر احتیاطی تدابیر جاری کرنا شامل ہوگا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ (سی ڈی سی) مستقبل میں (این سی او سی) کی طرح ایک فورم کے طور پر کام کرے گا۔

source: samaa

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: