پاکستان اور انڈونیشیا نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں سیاسی تجارت اور اقتصادی امور شامل ہیں۔

یہ مفاہمت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور انڈونیشیا کی وزیر خارجہ محترمہ ریٹنو مرسودی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ہوئی۔

انہوں نے اقوام متحدہ، (آسیان)، (او آئی سی) اور دیگر کثیر جہتی فورموں پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

اس دوران پاکستان اور ملائیشیا نے تجارت، معیشت، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ملائیشیا کے ہم منصب سیف الدین عبداللہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی طویل تاریخ کا اعتراف کیا۔

دونوں فریقوں نے شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں نے دوطرفہ اور کثیر جہتی دونوں طرح کے مشترکہ مفاد کے امور پر مصروف رہنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: