پیر کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کی کمی ہوئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی جے ایم اے) کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 550 روپے کمی کے بعد 130,400 روپے پر بند ہوئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 461 روپے کمی سے 111796 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی منڈی میں بلین کی قیمت 28 ڈالر فی اونس کمی کے ساتھ 1957 ڈالر پر طے پائی۔

اس سے قبل پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافے سے 130,700 روپے پر پہنچ گئی۔ قیمتی دھات کی قیمت 600 روپے فی 10 گرام اضافے کے ساتھ بالترتیب 112,054 روپے فی 10 گرام پر طے ہوئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں، سونا 2,000 ڈالر کی کلیدی سطح کو عبور کر گیا کیونکہ روس-یوکرین کے بحران نے دھات کی سپلائی میں کمی کے خدشات کو ہوا دی۔

پاکستان میں سونے کی قیمت دبئی کی مارکیٹ میں قیمت سے تقریباً 7,500 روپے کم ہے۔

دریں اثنا، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1,480 روپے اور فی 10 گرام 1,268.86 روپے پر برقرار رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: