موسم کی خبریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتہ کے دوران دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔ جس کے باعث

شمالی بلوچستان ، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 09 سے10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔
اسلام آباد، بالائی اوروسطی پنجاب، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، زیریں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 07 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔

ممکنہ اثرات


خشک موسم اور گرمی کی لہر کی وجہ سے کھڑی فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خدشہ۔
کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے انتظامات کریں۔
سندھ اور جنوبی پنجاب میں گندم کی قبل از وقت کٹائی کا آغاز ۔
غیر معمولی درجہ حرارت کے باعث اسلام آباد اور لاہور میں پولن کی مقدار میں اضافہ متوقع۔
لوگ سورج کی روشنی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
شمالی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعد دوپہر تیز/ گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: