اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا 48 واں اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا 48 واں اجلاس آج (منگل) سے شروع ہو رہا ہے۔ دو روزہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر ہوگا۔ ’اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داری کی تعمیر‘ کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والے سیشن میں 57 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی اس اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں اقوام متحدہ، عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: