ترک صدر رجب طیب اردوان نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو میں ترک صدر نے خواہش ظاہر کی کہ نئی تبدیلی پاکستان کے دوست اور برادر عوام کے لیے سود مند ثابت ہوگی اور ترکی ماضی کی طرح پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف جنہوں نے گزشتہ شب ملک کے 23ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا، آج (منگل) اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: