پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی -اگست میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
سیریز کے مقامات اور تاریخوں کا فیصلہ دونوں بورڈز مشاورت سے جلد کریں گے۔
سیریز کے بعد ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی بھی سری لنکا میں شیڈول ہے۔
خبر کا ذریعہ جی این این نیوز