کیا ایشیا کپ سری لنکا میں ہوگا؟

سری لنکا میں اس سال ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کو غیر یقینی صورتحال نے گھیر لیا ہے کیونکہ یہ ملک 1948 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد اپنے بدترین معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ اس کی وجہ سے ایندھن، خوراک اور ضروری ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا ایونٹ کی میزبانی نہ کر سکا تو ایونٹ بنگلہ دیش منتقل کیا جا سکتا ہے۔

دریں اثنا سری لنکا کو 27 جولائی تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ وہ یہ فیصلہ کرے کہ آیا وہ ایونٹ کی میزبانی کر سکتا ہے یا نہیں۔

اس سے قبل مارچ میں ایشین کرکٹ کونسل نے اعلان کیا تھا کہ ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں ہوگا۔

یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا تاکہ ٹیموں کو اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آئندہ ایونٹ کی تیاری میں مدد ملے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی حکومت نے گزشتہ ہفتے اپنے بڑے غیر ملکی قرضوں پر خود مختار ڈیفالٹ کا اعلان کیا تھا اور کولمبو اسٹاک ایکسچینج نے اعلان کیا تھا کہ مارکیٹ کے گرنے کے خدشے کے پیش نظر پیر سے پانچ دن کے لیے ٹریڈنگ روک دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: