پاکستان کے موسم کی خبریں۔

بلوچستان اور سندھ کے مغربی اور شمالی علاقوں سے موسلادھار سے درمیانے درجے کی بارش کی اطلاعات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 اپریل کی رات کو مغرابی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ جو کہ20 اپریل تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہے گا۔ جس کے باعث۔

17 اپریل (رات) اور 18 اپریل کو چاغی،نوشکی،کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، لورالائی، مستونگ، ژوب،زیارت، قلات، سبی، نصیر آباد اور بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
18اپریل (شام/رات) سے 20 اپریل کے دوران خیبر پختونخوا،کشمیر،مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار،میانوالی، خوشاب،بھکر، سرگودھا، لیہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ،شیخوپورہ ،لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔
18اپریل (رات) سے 21 اپریل کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر،گلگت، غذر، استور اور اسکردو )میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: