پاکستان اور قطر نے قریبی رابطے میں رہنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مزید وسعت دینے کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ مفاہمت وزیر اعظم شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے دوران طے پائی۔

قطری امیر نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

شیخ تمیم سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، مواصلات اور فوڈ سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں گہری اقتصادی روابط قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: