وزیر اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے متعلقہ وزارتوں کے درمیان موثر رابطہ کاری کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ٹاسک فورس بنانے اور جلد از جلد پہلا اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ صحت، فوڈ سیکیورٹی اور آبی وسائل کی وزارتوں کے نمائندوں، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو ٹاسک فورس کا حصہ بنایا جائے گا۔

%d bloggers like this: