پاکستان کا موسم

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی (جمعرات رات) سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جو کہ 24 مئی (منگل) تک موجود رہے گا۔ جس کے باعث خصوصاً بعد دوپہر اور شام /رات کے اوقات میں اسلام آباد، راولپنڈی ، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کشمیر اور گلگت بلتستان (استور، غذر، گلگت، دیامیر، ہنزہ اور اسکردو)میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کی توقع

ممکنہ اثرات:
سندھ ، جنوبی پنجاب، وسطی/جنوبی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 09 سے11 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان
بالائی پنجاب، اسلام آباد،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 08 سے10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان
02 اور 03 مئی (ہفتہ اور اتوار)کو بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، اس دوران اسلام آباد، اٹک، چکوال اور جہلم میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع

%d bloggers like this: