ایشیا کپ 2022 کی نئی تاریخیں

معاشی بے یقینی اور سیاسی بحران کے باوجود سری لنکا کرکٹ بورڈ رواں سال اگست میں ایشیا کپ کے 18ویں ایڈیشن کی میزبانی کے لیے پر امید ہے۔

یہ ٹورنامنٹ، جو پہلے دو بار ملتوی ہو چکا تھا، مبینہ طور پر سری لنکا میں 24 اگست سے شروع ہونے والا ہے۔

دی نیوز کے مطابق چھ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ جو پہلے 27 اگست سے شروع ہونا تھا، اب 24 اگست سے 7 ستمبر تک کھیلے جانے کا امکان ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایونٹ کے میزبان ملک سری لنکا میں حالیہ معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث شیڈول میں تبدیلیوں سمیت متعدد امکانات کا جائزہ لینے پر مجبور ہے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور ایک کوالیفائر ٹیمیں شرکت کریں گی۔

%d bloggers like this: