پہلی حج پرواز پیر کو اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔
اس بات کا اعلان وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے آج (جمعہ) کو کیا۔
حج فلائٹ شیڈول کے مطابق 106 حج پروازوں کے ذریعے 32 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اسلام آباد سے 42 پروازیں چلائی جائیں گی۔
عازمین حج کو ان کے موبائل نمبرز پر ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کے ذریعے پروازوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔