سرکاری سکیم کے تحت پہلی حج پرواز اسلام آباد سے روانہ ہو گئی۔

سرکاری سکیم کے تحت پہلی حج پرواز آج صبح اسلام آباد سے روانہ ہوئی۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق 106 حج پروازوں کے ذریعے بتیس ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اسلام آباد سے 42 پروازیں چلائی جائیں گی۔

عازمین حج کو ان کے موبائل نمبرز پر ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کے ذریعے پروازوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

وزارت نے تمام عازمین حج پر زور دیا ہے کہ وہ سعودی حکام کی پیشگی اجازت کے بغیر ریاض الجنہ کے احاطے میں داخل نہ ہوں۔

وزارت نے کہا کہ سعودی حکام نے پیشگی اجازت کے بغیر ریاض الجنۃ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس نے تمام عازمین کو مشورہ دیا کہ وہ مدینہ میں اپنی رہائش گاہ پہنچنے کے بعد حج معینین کی ہدایات کے مطابق عمل کریں۔

خبر کا ذریعہ: جی این این

%d bloggers like this: