محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ملک بھر میں 11 جون سے پری مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور پری مون سون بارشیں 11 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ماہ کی دوسری ششماہی میں پہلی ششماہی کی نسبت زیادہ بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شمال مشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں کے ساتھ ساتھ سندھ میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس ہفتے ملک بھر میں دن کے وقت معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ہیٹ ویو کا امکان ہے

خبر کا ذریعہ: جی این این

%d bloggers like this: