خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سنٹر کے مطابق منگل کی صبح آنے والے زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش رینج میں 204 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

راولپنڈی، اسلام آباد، سوات، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن سمیت ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

%d bloggers like this: