ذرائع نے پیر کو بتایا کہ انگلینڈ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے برطانوی کمشنر کرسچن ٹرنر سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ دورے کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

تاہم، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شیڈول کے حوالے سے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور پی سی بی دونوں کے درمیان بات چیت آخری مرحلے میں ہے۔

سات میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 15 ستمبر سے 02 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ میچ تین مقامات پر کھیلے جانے کی توقع ہے جن میں ملتان، راولپنڈی اور لاہور شامل ہیں۔

بتدائی طور پر، پانچ (ٹی 20 آئی) شیڈول کیے گئے تھے لیکن سابق (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے گزشتہ سال پاکستان کے دورے کی منسوخی کے لیے مزید دو (ٹی 20 آئی) کے اضافے کا اعلان کیا

انہوں نے سیریز کو کامیاب بنانے کے لیے ایک ورکنگ کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔

خبر کا ذریعہ: سماء

%d bloggers like this: